اقوام متحدہ نےجنوبی صومالیہ کے ایک اور علاقے کو قحط زدہ قراردے دیا۔

Sep 05, 2011 | 15:30

سفیر یاؤ جنگ
کینیا کے شہر نیروبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صومالیہ کے انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر مارک باؤڈن نےکہا کہ صومالیہ میں قحط سے اب تک چارملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ صومالیہ کی پچاس فیصد سے زائد آبادی قحط کا شکارہے۔انہوں نے کہا کہ قحط سے کینیا اور ایتھوپیا کی فصلوں کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔مارک باؤڈن کا کہنا تھا کہ صومالیہ کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید قحط سالی کی لپیٹ میں ہیںجہاں القائدہ کے لوگوں کا قبضہ ہے جنہوں نے کھانے پینے کی امدادی اشیاءپر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ مارک نے کہا کہ صومالیہ میں اب پانچ کی بجائے چھ علاقے شدید قحط کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث لاکھوں افراد بھوک اور افلاس کی وجہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مزیدخبریں