ذوالفقار مرزا کے بیانات، قومی اسمبلی کا اجلاس فہمیدہ مرزا کا ”امتحان“ بن گیا

اسلام آباد (آن لائن) سندھ کے سابق وزےر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حالےہ بےانات اور اےم کےو اےم کے خلاف چارج شےٹ پےش کرنے کے بعد سپےکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمےدہ مرزا کےلئے 12ستمبر سے شروع ہونےوالا قومی اسمبلی کا اجلاس اےک امتحان بن گےا ہے جبکہ موجودہ حالات کے پےش نظر وہ چند ہفتوں کی رخصت لےنے پر غور کر رہی ہےں۔ 19روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس مےں کراچی کے حالات سمےت ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فہمےدہ مرزا کےلئے قومی اسمبلی کا ےہ اجلاس بڑا ٹف ثابت ہو سکتا ہے کےونکہ انہےں اس اجلاس کے دوران اپنے شوہر کے خلاف گفتگو کو بھی تحمل مزاجی سے سننا پڑے گا اور اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکےن اسمبلی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اےوان مےں بےانات دےنے کےلئے اپنی پالےسی بھی مرتب کرلی ہے۔ دوسری جانب سےنئر قانون دان سےنےٹر اےس اےم ظفر کا کہنا تھا کہ جب قومی اسمبلی کے فورم پر سپےکر کی ذات سے متعلق کوئی اےشو آجائے اور اندےشہ ےہ ہو کہ سپےکر اس اےشو پر غےر جانبدار نہےں رہ سکے گا تو سپےکر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی جگہ پر ڈپٹی سپےکر کو اجلاس کی کارروائی چلانے کےلئے ذمہ داری سونپ دےتا ہے تاہم آئےن وقانون مےں اس قسم کی کوئی پابندی موجود نہےں ہے۔

ای پیپر دی نیشن