نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگومیں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دوسال قبل دونوں ہمسایہ ممالک میں تعلقات کی نوعیت کچھ اورتھی آج ہم دہشت گردی سے پاک ماحول میں مذاکرات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ رواں ماہ پاکستان کے دورے کے حوالے سےاچھی امید رکھتےہیں۔بھارتی وزیرخارجہ نےتہران میں ہونیوالے غیروابستہ ممالک کےاجلاس میں بھارتی وزیراعظم منموھن سنگھ اورپاکستانی صدرآصف علی زرداری میں ہونیوالی ملاقات کو اہم قراردیا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا پاکستانی وزیرخارجہ حناربانی کھرسےآٹھ ستمبرکواسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
پاکستان سےتمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عزم رکھتےہیں۔ ایس ایم کرشنا
Sep 05, 2012 | 11:13