امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ پشاور میں امریکی قونصلیٹ اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں زخمی امریکی اور پاکستانی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی پشاور حملے کی تحقیقات کررہی ہے،ابھی تک کسی نے پشاور حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔ہم قیاس آرائی نہیں کرسکتے کہ پشاور حملے کا ذمے دار کون ہے۔جب کسی امریکی اہلکار کا معاملہ ہوتا ہے تو ہم اپنے طور بھی تحقیقات کرتے ہیں۔تحقیقات میں پاکستانی اداروں کے ساتھ بھی تعاون کررہے ہیں۔
ایف بی آئی پشاوردھماکےکی تحقیقات کررہی ہے۔ وکٹوریا نولینڈ
Sep 05, 2012 | 11:20