ہلیری کلنٹن کی چین کے صدر ہوجن تاؤسے ملاقات. دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اورمختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات سے قبل چین کے صدرہوجن تاؤنےبیجنگ کے گریٹ ہال میں امریکی وزیرخارجہ کا استقبال کیا، ملاقات میں ہلیری کلنٹن نے واضح کیا کہ امریکہ اورچین کے درمیان تعلقات مضبوط اورمستحکم بنیادوں پرہیں،جو مستقبل میں مزید بہترہونگے، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی چین کے نائب صدر سے ملاقات منسوخ ہو گئی ہے،ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تناؤکی وجہ سے منسوخ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ہلیری کلنٹن چین کے مختصر دورے پر کل چین پہنچی ہیں ان کے دورے کا مقصد خاص طور پرچین اوراس کے ہمسایہ ملکوں کے درمیان تنازعات کا جائزہ لیناہے۔

ای پیپر دی نیشن