راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج ظفر اقبال چوہدری نے ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل میں گرفتار ملزم ہاشم خان اور احسان الرحمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوسری طرف اے این ایف کی تین ٹیموں کی علی موسٰی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے نامعلوم جگہ پر مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق مخدوم شہاب الدین اور علی موسٰی گیلانی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں۔ انہیں اجلاس سے باہر آنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل: دو ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان کی ضمانت منظور، علی موسٰی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ۔
Sep 05, 2012 | 13:34