خواجہ اجمیرنگری میں ہوٹل پرنامعلوم موٹرسائیکل سوراوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منگوپیرتھانے کے اے ایس آئی عبدالغفوراورشہری محمد حسین جاں بحق ہوگئے۔ بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوقتل کردیا جن کے نام سرفرازشاہ اورگل نوازبتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق وزیرستان سے تھا اورواقعہ ذاتی دشمنی کی بنا پرپیش آیا۔ بغدادی کے علاقے سے ذاکرحسین کی لاش ملی جبکہ ڈیفنس میں نوجوان کی گلے میں پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا ابراہیم حیدری کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کالوخان نامی شخص کو قتل کردیا۔ دوسری جانب پیرآباد تھانے کی حدود کلفٹن کالونی میں نامعلوم افراد نے یوسف نامی شخص کے گھرپرآتش گیر مادہ پھینکا جس کے نتیجے میں دوبچے سونیا اورشہزاد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں اعلی پولیس افسران نے جائے وقعہ کا دورہ بھی کیا اورحالات کا جائزہ لیا