غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انتخابی ریلی میں فائرنگ کینیڈین حکام کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے جہاں کرائم ریٹ انتہائی کم جبکہ انتخابات میں پرتشدد واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں،مونٹریال تھیٹر میں ہونے والی فائرنگ پرپولیس کا کہنا ہے کہ کالے کپڑوں میں ملبوس پچاس سالہ شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے کیوبک میں قانون سازاسمبلی کی ایک سوپچیس نشستوں کے لیے انتخابات منعقد کئے گئے جس میں ساٹھ لاکھ کے قریب افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ساٹھ سے زائد نشستوں پرعلیحدگی پسند جماعت کو برتری حاصل ہوئی ہے اور وہ دوسری چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت بنا سکتی ہے۔