شارجہ میں ہونے والی پاک آسٹریلیا سیریزمیں شکست کے بعد لاہورائرپورٹ پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباالحق کا کہنا تھاکہ سیریزمیں شکست کی ذمہ داری کسی ایک کھلاڑی پر نہیں ڈالی جاسکتی، شارجہ کا موسم میں حبس ہونے کی وجہ سے بھی پرفارم کرنا مشکل تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں سینئرکھلاڑی موجود نہ ہونے کی وجہ سے سیریزجیتنے کا اچھا موقع تھا لیکن آسٹریلیا کی ٹیم ہمیشہ کی طرح اچھی کارکردی پر فتح کی حقدار تھی ان کاکہنا تھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کے بیان پرتبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ کپتان مصباالحق کے ساتھ کرکٹرعمران فرحت اوراعزازچیمہ بھی اکٹھے واپس لوٹے لیکن دوسرے کھلاڑیوں نے میڈیا اورائرپورٹ پر موجود شائیقین کا سامنا کرنے سے گریز کیا۔۔