کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مزید پچانوے پوائنٹس کمی کے بعد پندرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز آج بھی مثبت ہوا لیکن آغاز کے گرین نمبرز کچھ ہی دیر میں ریڈ نمبرز میں تبدیل ہونے لگے۔ کاروبار کے آغاز سے ہی سیمنٹ اسٹاکس پریشر میں نظر آیا اور اختتام تک سیمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن،فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں زبردست فروخت نے اسٹاک مارکیٹ کی مندی کو بڑھا دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پچانوے پوائنٹس کمی کے بعد پندرہ ہزار دو سو ترانوے پوائنٹس پر بند ہواجبکہ مجموعی کاروباری حجم بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں دو کروڑ شئیرز کم ہو کر سترہ کروڑ شئیرز رہا، حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے ورلڈ کال ٹیلی کام کمپنی کے حصص میں  ہوئے۔دوسری جانب لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی رہی اور ایل ایس ای پچیس انڈیکس انتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چار ہزار بیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پچانوے کمپنیوں کے چالیس لاکھ تریسٹھ ہزارسات سواٹھاسی حصص کا کاروبار ہوا۔ اٹھارہ کمپنیوں کےحصص میں اضافہ، تینتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چوالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن