کراچی میں سوبھراج میٹرنیٹی ہوم میں ہاشم بلاک کا کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مختلف شقوں پر پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتفاق رائے ہوچکا ہےاور اسے قانونی شکل دینے کے لیے ماہرین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام عوامی مفادات کا آئینہ دار ہوگا اور اسے جلد سے جلد نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری ہیںجبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرتی رہیں گی۔
عوامی مفادات کومد نظررکھتے ہوئے بلدیاتی نظام کا آرڈیننس جلد سے جلد جاری کردیا جائے گا۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد
Sep 05, 2012 | 21:13