شدیدبارش اور خراب موسم کے باعث وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ بلدیاتی نظام کےحوالے سے اجلاس میں شرکت کیلئے گھوٹکی سےبروقت کراچی نہ پہنچ سکے۔

وزیراعلٰی سندھ سیدقائم علی شاہ اور فریال تالپور، مہر

برادری کی ممتازشخصیت علی محمدمہرکی دعوت پر گھوٹکی پہنچے تھے۔ جہاں ایک تقریب میں علی محمد مہر نے برادری کیساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس کےبعدسیدقائم علی شاہ کو کراچی کیلئے

روانہ ہوا تھا جہاں انہوں نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان بلدیاتی نظام کےحوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔ لیکن خراب موسم اور بارش کے باعث وہ اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔ جس کے بعد اجلاس کی صدارت گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کی۔ کراچی میں جاری اجلاس میں دونوں جماعتوں

کے درمیان بلدیاتی نظام کے حوالے سے مختلف نقاط کے علاوہ مسودوں کی تبدیلی دیگر معاملات پربحث جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں اس حوالے سے حتمی مسودے کی تیاری کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن