گلگت بلتستان میں جیلوں کی سکیورٹی غیر معمولی طور پر بڑھادی گئی

Sep 05, 2013

گلگت(این این آئی) گلگت بلتستان میں جیلوں کی سکیورٹی غیرمعمولی طور پر بڑھادی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے جبکہ آٹھ قیدیوں کو ضلع گلگت کی جیل سے غضرضلع کی جیل تک منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم نے جیل کے اطراف قانون نافذ کرنے والے افراد تعینات کردیئے ہیں ساتھ ہی جیل سکیورٹی کو بھی نفری دی ہے تاکہ ماحول پرامن رکھا جاسکے۔ آفیشل کے مطابق ملکی حالات کے تحت اور جیلوں میں موجود فرقہ واریت سے وابستہ مجرموں کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی بڑھانا وقت کا اہم تقاضہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جیلوں پر حفاظتی عملے میں گلگت بلتستان سکاٹس، پنجاب رینجرز، ایف سی اور پولیس شامل ہے کیونکہ ماضی میں چار مرتبہ جیل توڑنے کے واقعات ہوچکے ہیں اسی لئے ہم نے حکومت سے مزید نفری اور اہلکاروں کی درخواست کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پورے گلگت بلتستان میں جیلوں کی حالت بہت خراب ہے جبکہ خطرناک قیدی اور زیرِ سماعت مجرم وہاں موجود ہیں۔

مزیدخبریں