محکمہ معدنیات خیبر پی کے میں کرپشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپریم کورٹ نے صوبہ خیبر پی کے کے محکمہ معدنیات میں ایک ارب روپے زائد کی کرپشن کے کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ درخواست گزارنے بتایا صوبہ خیبر پی کے کے محکمہ معدنیات میں سابق وزیر اور جنرل منیجر نے ملی بھگت سے ایک ارب رو پے سے زائد کی خوردبرد کی ہے جبکہ اس ملی بھگت کے باعث موجودہ نئی صوبائی حکومت کے دور میں بھی قومی خزانہ کوبھاری نقصان پہنچایاجارہاہے تاہم عدالت نے وقت کی کمی کے پیش نظرکہاکہ یہ کیس آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...