نوازشریف کی آمد، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور کراچی پولیس کے ہاتھ نہ آئے، نشئی دھر لئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف کی کراچی آمد پر پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور سمیت دیگر ملزمان ہاتھ نہ آنے پر شہر کی سڑکوں سے بڑی تعداد میں منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر آئی جی سندھ نے ہر تھانے کے ایس ایچ او کو کارکردگی دکھانے کے لئے 10سے 15افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ جس پر پولیس نے اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے اصل ملزمان کی بجائے نشے کے عادی افراد کی پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے تھانوں میں بند کردیا۔ شہر میں پلوں اور اہم شاہراہوں پر نشے کے عادی افراد کی تعداد کم ہوگئی۔ گرفتار افراد کو جیل بھیج دیا اور عدالتوں میں پیش کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...