ہرارے ٹیسٹ : زمبابوے برتری حاصل کرنے میں کامیاب‘ پوزیشن مضبوط

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گذشتہ روز کے سکور 249 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کو شروع کیا تو سعید اجمل اپنے انفرادی سکور 49 رنز میں بغیر اضافہ کئے آؤٹ ہو گئے۔ راحت علی صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر281 رنز بنا لئے۔ زمبابوین ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ پہلی وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب مواویو کو جنید خان نے 13 کے انفرادی سکور پر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ 68 کے مجموعی سکور پر سباندا 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مساکاڈزا نے 19 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستانی نژاد بلے باز سکندر رضا اور والر نے اننگز کو سنبھالا دیا اور سکور کو 195 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر والر 70 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ سکندر رضا بھی اس کے بعد زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 60 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز میوٹو مبامی کو سعید اجمل نے ہی 13 رنز کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔اٹاسیا 16رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ زمبابوے نے7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے تھے۔ چیگمبورا 40 اور مساکاڈزا دو رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن