لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولیس کے اعلیٰ افسر نے اپنے پیٹی بند بھائی کو خوش کرنے کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی بلڈنگ پر غیر قانونی قبضہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے مسترد شدہ سابق آئی جی موٹر وے پولیس نے او ایس ڈی ہونے کے باوجود اپنے محکمہ کے مسلح اہلکاروں اور لاہور پولیس کے اعلٰی افسر سے ملی بھگت کر کے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی پرائیویٹ پراپرٹی پر دھاوا بول کر بلڈنگ پر قبضہ کر لیا اورملازمین کو زد وکوب کر کے نکال دیا۔ڈی آئی جی لاہور رضا مند نہیں تھے۔ سی سی پی او لاہور نے ایک ایسے گروپ کو غیر قانونی قبضہ کرانے میں معاونت کی جسے فروری 2012ء میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات میں عارف حسن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اعلیٰ پولیس افسر نے قبضہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا
Sep 05, 2013