پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ آرمی نے پی اے ایف کو ہرا دیا

Sep 05, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام 10 ویں پاکستان پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں آرمی نے حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں آرمی اور پی اے ایف کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں آرمی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد گول ریحان علی نے کھیل کے دوسرے ہاف میں کیا۔ لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں کے پی ٹی کا مقابلہ پی آئی اے سے کراچی میں جبکہ واپڈا کا مقابل۔ زیڈ ٹی بی ایل سے لاہور میں ہوگا۔ 

مزیدخبریں