لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 25 ویں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 ستمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کے کانفرنس روم میں طلب کر لیا ہے۔ صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سینئر ہاکی ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 ستمبر کو طلب
Sep 05, 2013