قاہرہ (آن لائن/آئی این پی) مصری پولیس پر معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور اخوان السلمون کے پ±رامن احتجاجی دھرنوں کو طاقت کے زور پر ختم کرانے والے پولیس ملازمین پر انعامات کی بارش شروع ہوگئی ہے۔مصری وزارت داخلہ نے 14 اگست کو قاہرہ میں رابعہ العدویہ اسکوائر اور النہضہ سکوائر میں احتجاجی دھرنوں کو ختم کرانے کے لیے پولیس افسروں اور اہلکاروں کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے چوبیس کروڑ مصری پاو¿نڈز (ساڑھے تین کروڑ امریکی ڈالرز) بونس کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے کہا ہے کہ مرسی اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو گئے تھے اس لئے انہیں عوامی خواہش کے مطابق ہٹایا گیا، ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ قطر کے بارے میں ہماری برداشت تقریبا جواب دے چکی ہے۔ ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہو گا کہ ترکی مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دے۔ ہم اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر بھی قائم ہیں۔