کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماءسینیٹر بابر خان غوری نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اورکابینہ کے ارکان کے لیے کراچی کی اسپیشل حلیم اور مغز نہاری گورنر ہاﺅس بھجوائی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ارکان نے انہی کھانوں سے ظہرانہ کیا۔ بابر غوری کاکہنا ہے کہ میری طبعیت ناساز تھی اس لئے میں خود حاضر نہیں ہوسکا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بابر خان غوری کی جانب سے ظہرانہ دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔