جھوٹے مقدمے میں یاسین ملک سمیت چار رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرینگر (اے پی پی) سرینگر کی ایک مقامی عدالت نے1997میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میںمحمد یاسین ملک ، جاوید احمد میر ، شکیل بخشی اور شاہد الاسلام سمیت آزادی پسندرہنماﺅںکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے محمد یاسین ملک ، جاوید احمد میر ، شکیل احمد بخشی اور شاہد الاسلام کے خلاف 1997میںبے گناہ کشمیریوں کے دوران حراست قتل ، گمشدگیوں اور گرفتاریوں کے خلاف کارگو میں قائم ٹاسک فورس کیمپ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایک بے بنیاد مقدمہ درج کیا تھا جس کی سماعت تھرڈ ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹرےٹ سرینگر کی عدالت میں ہوئی ۔ عدالت کے جج نے چاروں آزادی پسند رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...