کراچی (نوائے وقت نیوز) وزارت داخلہ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دستاویز تیار کر لیں جو امریکی حکام کو جلد روانہ کی جائیں گی۔وزارت داخلہ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے دستاویز تیار کر لیں ہیں۔ یہ دستاویزات وزرات داخلہ نے وزارت خارجہ کو ارسال کی ہیں۔ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے دستاویزات امریکی حکام کو ارسال کرے گا۔ دستاویزات یورپین یونین کو بھی ارسال کی جائیں گی اس کےعلاوہ دستاویزات 64 ممالک کے وزیر خارجہ کو بھی بھیجے جائیں گے۔ دستاویزات وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئیں ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی، وزارت داخلہ نے دستاویزات بناکر وزارت خارجہ کو ارسال کردیں
Sep 05, 2013