رکن الیکشن کمشن جسٹس (ر) ریاض کیانی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (ثناءنیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان کے ایک رکن ریٹائرڈ جسٹس ریاض کیانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیا۔صوبہ پنجاب سے الیکشن کمشن کے رکن جسٹس ریاض کیانی نے اےک انٹروےو مےں کہا کہ عمران خان کے بے بنیاد الزامات حیران کن تھے جو انہوں نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی کارروائی کے دوران اپنے وضاحتی بیان میں ان پر عائد کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کا ریکارڈ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے اور اس بات کی کوئی گنجائش نہیں کہ میں عدالت میں حاضر ہوکران کو غلط ثابت کرسکوں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج کردیا اور میڈیا ہی واحد فورم ہے جس کے ذریعے میں ان الزامات کو مسترد کرسکتا ہوں۔ریاض کیانی نے کہا کہ یہ بے بنیاد باتیں عمران خان کے دماغ میں انہی لوگوں نے بھری ہیں، جو ان سے اپنی شکایتیں کرکے محاذ آرائی کو جنم دینے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے گیارہ مئی کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ جب وہ صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ تھے اور ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ کو وائرلیس پر پیغام ملا کہ ڈیفنس بلاک ایس میں ایک پولنگ سٹیشن کو رینجرز نے بند کر رکھا ہے، جب پولنگ سٹیشن پہنچے تو وہاں پر ہزاروں افراد سڑک پر کھڑے ہمارے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کررہے تھے لیکن ان کی اپیل پر گیٹ کو کھول دیا گیا اور وہاں پر ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت سے کھڑے لوگوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہر کوئی اپنا ووٹ ڈال سکے گا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ وہ الیکشن کمیشن اور اس کے ارکان پر بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...