لاہور(اے پی اے) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کے اتحاد کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کے درمیان ملاقات کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ ملاقات کا مقصد پنجاب میں غیر جمہوری لوکل گورنمنٹ بل کی مخالفت کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری تھا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کا دائرہ صرف لوکل گورنمنٹ بل کے مسئلہ تک محدود ہے۔ غیر جمہوری لوکل گورنمنٹ نظام خود ن لیگ کے منشور سے متصادم ہے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ تحریک انصاف عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے اتحاد خارج از امکان قرار دیدیا
Sep 05, 2013