لاہور میں ڈینگی کے 6 مزید مریضوں کی تصدیق، تعداد 71 ہو گئی

لاہور میں ڈینگی کے 6 مزید مریضوں کی تصدیق، تعداد 71 ہو گئی

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر سے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور میں ڈینگی کی 6 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نئے آنے والے مریضوں میں میو ہسپتال سے وسن پورہ کا رہائشی 22 سالہ احمد رضا، سلامت پورہ کی 25 سالہ فرزانہ، گوالمنڈی کا 23 سالہ جنید، تکیہ والی آبادی شالامارٹاون کا 33 سالہ اللہ یار، حمید لطیف ہسپتال میں داخل شاہدرہ راوی ٹاون کی 25 سالہ اروشہ حمید سمیت فیروزوالا سے ایک مریض رحمت فرید شامل ہیں۔
ڈینگی کی تصدیق

ای پیپر دی نیشن