صدیقہ کائنات ام المومنین سیدہ عائشہؓ فرماتی ہیں کہ (ہجرت کے بعد) اہل اسلام کے گھروں میں سب سے پہلے پیدا ہونے والے سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ تھے۔ (ہجرت کے بعد کافی عرصہ تک جب مسلمانوں کے گھروں میں کوئی اولاد نہ ہوئی تو یہود نے مشہور کر دیا کہ ہم نے مسلمانوں کے ہاں بندش کر دی ہے اب ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہ ہو گا۔ لہٰذا جب یہ پیدا ہوئے تو مسلمانوں کے ہاں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔)
پھر سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ کو سید دوجہاںؐ کی خدمت میں لایا گیا۔ آپ نے ایک کھجور اپنے منہ مبارک میں چبائی پھر ان کے منہ میں چٹوا دی۔ یوں ان کے پیٹ میں سب سے پہلے جو چیز گئی وہ آقا کے مبارک لعاب دہن میں ملی ہوئی کھجور تھی۔
(صحیح بخاری‘ کتاب المناقب)
آپ نے لعاب دہن ملی کھجور انہیں چٹوائی
Sep 05, 2014