گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، 36 کے چالان، جرمانے

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے بپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا۔  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے301دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے36دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 41,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...