شان انبیاء میں گستاخیوں کے خلاف عالمی قانون سازی کیلئے وکلاء کا جی پی او چوک میں مظاہرہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انبیاء کی گستاخیوں کیخلاف عالمی قانونی سازی کے لئے وکلاء نے ہائیکورٹ کے سامنے جی پی او چوک میں ہفتہ واراحتجاجی مظاہرہ کیا۔انبیا کرام کی تکریم اور توہین رسالت سے متعلق عالمی قانون سازی کے لئے وکلاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔خراب موسم اور ہلی بوندا باندی کے باوجود وکلا نے بڑی تعداد میں انبیاء کی توہین پر عالمی قانون سازی کیلئے مظاہرے میں شرکت اور قانون سازی کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ توہین انبیاء کے خلاف عالمی قانون بنائے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انبیاء کرام کی تکریم کے حوالے سے معاملہ عالمی فورم پر اٹھا کر رائے عامہ ہموار کرئے اور عالمی سطح پر قانون سازی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن