مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر سٹی یوتھ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ رواں ماہ جاری ہو گی

Sep 05, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر سٹی یوتھ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ رواں ماہ لاہور میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں شہربھر کے مختلف جم کلبوں سے سینکڑوں تن ساز شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک کے سابق نامور تن ساز مسٹر اولمپیاو مسٹر پاکستان خاور کریم اور مسٹر پاکستان ارشد ملک مقابلوں کی ججنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔چیف آرگنائزر علاؤالدین بھٹی کے مطابق  ایونٹ کا مقصدنوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنا ہے۔

مزیدخبریں