بھارتی کالج سے چار کشمیری طلباء زبردستی نکال دیئے گئے

سرینگر( آن لائن) بھارتی پنچاب کے شہر موہائی کے انڈو گلوبل کالج آف انجینئرنگ کی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار طلباء کوزبردستی کالج سے نکال دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان طلباء کو بھارتی وزیر اعظم سکالر شپ سکیم کے تحت کالج میں داخلہ دیا گیا تھا ۔ انسانی وسائل کی بھارتی وزارت کی طرف سے طلباء کے حق میں فیس جاری کرنے سے انکار کے بعد انتظامیہ نے انہیں کالج چھوڑنے پر مجور کیا۔ اذہان ریاض ، یونس گلزار، ماجد فیاض اور وحید احمد نامی طلبا نے موہالی  سے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوںکو فون پر بتایا کہ ان کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے اور کالج انتظامیہ نے انہیں صاف بتادیا ہے کہ فیس جمع کرائے بغیر انہیں کلا س میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طلباء نے کہا کہ خستہ مالی حالت کی باعث وہ خود سے فیس جمع کرانے سے قاصر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن