جان کیری کی فلسطینی مذاکرت کاروں سے ملاقات، مستقبل کی حکمت عملی پر غور

Sep 05, 2014

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطینی مذاکرت کاروں سے ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیری نے صائب ایرکات اور ماجد فاراج سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں غزہ، اسرائیلی فلسطینی تعلقات اور تازہ علاقائی صورتحال پر جامع اور تعمیری گفتگو کی گئی۔
جان کیری نے اس سے قبل ٹیلی فون کے ذریعے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی بات چیت کی تھی۔ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد کیری کا مشرق وسطیٰ کے رہنماو¿ں سے یہ پہلا رابطہ تھا۔

مزیدخبریں