پیرس (نیٹ نیوز) چند ہفتوں کے دوران فرانسیسی صدر کی شہرت میں کمی آئی ہے اور وہ اس وقت اپنی شہرت کے زوال پر موجود ہیں۔ اس موقع پر پرنس البرٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر ہالینڈے کا نام بھی ٹھنڈے پانی کی بالٹی سر پر انڈیلنے کے پروگرام کیلئے نامزد کر لیا جائے۔ اے ایل ایس نامی بیماری کے حوالے سے آگاہی کیلئے خیراتی مہم اس سے قبل جسٹس بیبر اور بش بھی شرکت کر چکے ہیں۔