مصر کی ”شکیرا“ کو بدکاری پر اکسانے پر قید کی سزا

Sep 05, 2015

لندن (بی بی سی رپورٹ) مصر میں عدالت نے دو بیلے ڈانسرز کو بدکاری پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ان دونوں ڈانسروں کو جن میں ایک کو مصر کی ’شکیرا‘ اور دوسری کو ’برادیِس‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، وڈیوز میں کم لباس ہو کر پرفارمنس کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وڈیو بنانے والے کیمرہ مین کو بھی چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔جبکہ ایک اور شخص کو جس نے وڈیو بنائی تھی اور اس میں نظر بھی آیا تھا، اس کی غیر موجودگی میں ایک سال قید کی سزا کا حکم ہوا دیا تھا۔

مزیدخبریں