لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے کی گئی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف 100 سے زائد درخواستیں نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نئی یونین کونسلز بنانے کا اختیار صرف حکومت کو ہے۔ عدالت نے حلقہ بندیوں کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گذاروں کو سن کر حلقہ بندیوں کی حد تک دوبارہ فیصلے کئے جائیں۔