قانون سے متعلق آگہی کیلئے میڈیا اور پولیس کا تعاون ناگزیر ہے: آئی جی

Sep 05, 2015

لاہور(نامہ نگار)صوبے سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہرصورت قانون کی حکمرانی کو قائم کرنااورقانون پر بلاتخصےص عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے میڈیااور پولیس کے باہمی تعاون کو مستقل بنیادوں پرجاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے کو قانون کی پاسداری اور اس پر عملدرآمد کی اہمیت سے روشناس کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہارآئی جی پنجاب پولےس مشتاق احمد سکھےرا نے گزشتہ روز سنٹرل پولےس آفس لاہور مےںپرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے نمائندوں سے ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ جس معاشرے سے قانون کا احترام ختم ہوجائے وہاں جرم پروان چڑھتاہے ۔ قوانین ہمیشہ لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور ان پر عملد درآمد سے ہی شہریوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ پولیس میں مختلف اصلاحات کی جارہی ہیںاور لاہور میں شروع کیا جانے والے دس تھانوں میں پائلٹ پروجیکٹ کو باقی تھانوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ جس میں اولین ترجیح مقدمات کے بروقت اندراج ، بروقت اور شفاف تفتیش اور پولیس کے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کرنے ہے۔ محکمہ سے کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام تھانوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جار ہا ہے۔

مزیدخبریں