پاکستانی میجر جنرل طیب اعظم مغربی صحارا میں یو این مشن کے فورس کمانڈر تعینات

Sep 05, 2015

نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی میجر جنرل محمد طیب اعظم کو مغربی صحارا میں ریفرنڈم کے یو این مشن کا فورس کمانڈر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میجر جنرل طیب ان دنوں فرنٹیئر کور کے آئی جی ہیں۔ وہ انڈونیشیا کے میجر جنرل میجر امام عیدی ملیانو کی جگہ سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں