رچرڈ اولسن کی ملاقات: امریکہ کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے: شجاعت

Sep 05, 2015

لاہور (آن لائن) (ق) لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ایک اور ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ پاکستان امریکہ تعلقات اور علاقہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان بھارت تعلقات کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ورکنگ بائونڈری لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان، کراچی اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی خفیہ کارروائیوں اور تخریب کاریوں کے بعد اب وہ پاکستان کے خلاف کھلم کھلا جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے جو کہ دہشت گردی ہے، امریکہ کو بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں امن ضروری ہے اور اس کیلئے افغانستان میں امن اور کشمیر کے مسئلہ کا پرامن حل لازمی ہے۔

مزیدخبریں