کراچی(آئی این پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آج پی اے ایف میوزیم ، کراچی میںپاک فضائیہ کی یادگارِ شہداءکا افتتاح کیا ۔ انہوں نے یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے لیے فاتحہ پڑھی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بہادری اور لازوال قربانیوں کی داستان ہے۔ ہمارے شیر دل جوانوں نے ہمیشہ وطن کی پکار پر لبیک کہا اور مادروطن کے دفاع کے لیے ناقابل فراموش کارنامے سر انجام دئیے۔ پاک فضائیہ اپنے شہدا ءاور غازیوں کی قربانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا۔ائیر چیف نے مزید کہا کہ ©اس یاد گار کی تعمیر اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک پُر خلوص کاوش ہے۔ جو ہمیں ان کی بے خوف بہادری اور بے مثال جرا¿ت کی یاد ہمیشہ دلاتا رہے گا ۔اس یاد گار پر کندہ ہر نام ہماری درخشاں تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ یہ یادگار محض پتھر سے بنی ہوئی ایک عمارت نہیں بلکہ ایک ایسا مقام ہے جو ہماری آنے والی نسلوں میں اِ ن شہداءکی قربانی اور وطن سے محبت جیسے جذبات کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔اس تقریب میں پاک فضائیہ کے شہداءکے ورثاء، جنگی ہیروز اور ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
یادگار شہدائ