آخر کاراپوزیشن کو ایک ہی کنٹینر پرآنا ہوگا: لطیف کھوسہ

Sep 05, 2016

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آخر کاراپوزیشن کو ایک ہی کنٹینر پرآنا ہوگا‘نوازشر یف خود کو بچانے کیلئے سیاسی شہادت کو بھی تر جیح دے سکتے ہیں ‘تحر یک انصاف سے آنیوالے دنوں میں مزید قر بت پید اہوگی ‘طاہر القادری کے جائزمطالبات میں انکے ساتھ ہیں ۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ضد اور ہٹ دھر می کی سیاست کر رہی ہے۔ وہ جمہو ریت یا آئین وقانو ن نہیں صرف اپنی کرپشن اور لوٹ مار کی دولت بچا نا چاہتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر اپنے اپنے کنٹینرپر بھی سڑکوں پر آئے تو کوئی بات نہیںلیکن موجودہ حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آخر کار متحد ہ اپوزیشن کو ایک ساتھ کنٹینر پر آنا ہوگا اور فیصلہ کن جنگ کسی اور فورم پر نہیں بلکہ سڑکوں پر ہی لڑی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ ہماری قر بت پار لیمنٹ میں بہت زیادہ ہے اور آنیوالے دنوں میں سڑکوں پر بھی مزید قربت نظر آئیگی۔ کر پشن کے خلاف اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن کا موقف ایک ہے ۔

مزیدخبریں