اسلام آباد ائیر پورٹ سے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنے والے ریحان بٹ کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ریحان بٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں اغوابرائے تاوان کا مقدمہ درج ہے، اسی مقدمے میں مفرورہونے کی وجہ سے اسے بلیک لسٹ قراردیا گیا تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن