رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی: وزارت داخلہ

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2016میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ،رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں دہشت گردی کے 77واقعات ہوئے ہیں ،2001سے اب تک ملک بھر میں دہشتگردی کے 17ہزار363واقعات ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات 2010 میں ہوئے جن کی تعداد 2061تھی،گذشتہ دو برسوں کے دوران پوری دنیا میں دہشتگردی کے ہونیوالے واقعات میں پاکستان کا تیسرا نمبر، اس عرصے کے دوران پاکستان میں دہشتگردی کے 2832واقعات ہوئے،جس میں 2842افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4100سے زائد زخمی ہوئے،ملک میں اغوا کے1148واقعات ہوئے،،رواں سال اب تک دہشتگردی کے77واقعات ہوئے ہیں۔پوری دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی واقعات عراق اور دوسرے نمبر پر افغانستان موجود ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پوری دنیا میں دہشتگردی کے ہونے والے واقعات میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات عراق دوسرے نمبر پر افغانستان ہے۔

ای پیپر دی نیشن