حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد کے زےر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلے جانے والا کبڈی میچ پنڈی بھٹےاں نے حافظ آباد کو 8پوائنٹس سے شکست دے کر جےت لیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے مقررہ وقت میں 46جبکہ رنر اپ ٹیم نے38پوائنٹس حاصل کےے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعمان حفیظ میچ کے مہمان خصوصی تھے۔جبکہ ڈی او سپورٹس ماجد حسےن،صدر کبڈی ایسوسی ایشن محمد ہارون سرائ،سیکرٹری جنرل محمد اقبال علامہ سمےت ایسوسی ایشن کے عہدےداروںاور شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا،ای ڈی سی نعمان حفیظ کلیر نے اس موقعہ پر کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلع بھر میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد مقامی کھلاڑےوںکی حوصلہ افزائی اور انہےں اپنے جوہر دیکھانے کے سلسلہ میں مواقع فراہم کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں کھیل کے ہر میدان میں نوجوان کھلاڑےوں کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے انہےں موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کو بہتر انداز میں پیش کر سکےں اس طرح کے میچز سے کھلاڑےوں کو ملکی سطح کی ٹرےنگ کا بھی بہتر موقع میسر آتا ہے ۔اس موقعہ پر ڈی او سپورٹس کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلع بھر میں کبڈی،ہاکی،فٹبال،کرکٹ،بیڈ منٹن سمےت دےگر کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کےے جا رہے ہےں ۔میچ کے اختتام پر کھلاڑےوںاور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کےے گئے