لارڈ سپیکر سے ملاقات: برطانوی سرزمین پاکستان میں تشدد کیلئے استعمال نہ ہونے دیں: رضا ربانی

Sep 05, 2016

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی
مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے لارڈ سپیکر ڈنولر سے برٹس ہائوس آف پارلیمنٹ میں ملاقات کی۔ باہمی تعلقات بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رضا ربانی نے دورے کی دعوت دی تو انہوں نے قبول کر لی۔ ربانی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا برطانوی سرزمین کو پاکستان میں تشدد کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہئیے۔

مزیدخبریں