ایک ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت فی تولہ میں گیارہ سو روپے کی کمی

Sep 05, 2016

کراچی (صباح نیوز)ایک ہفتہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سوروپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث فی تولہ سونا پچاس ہزارنو سو میں فروخت ہوا۔آل صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سرمایہ کاروں کا رجحان سونے سے دیگر مالیاتی منڈیوں کی جانب مائل ہونے کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تیرہ سو پچیس ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہفتے میں مجموعی طور پر گیارہ سو روپے کمی سے پچاس ہزار نو سو ،جبکہ دس گرام سونا نو سو تینتالیس روپے کمی سے تینتالیس ہزار چھ سو اٹھائیس روپے کا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں