الیکشن کمیشن نےایم کیوایم کی بطورسیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخ کرنےسےمتعلق درخواست عدم پیروی پر خارج کردی

Sep 05, 2016 | 18:43

ویب ڈیسک

شہری اقبال ہزاروی نے بائیس اگست کو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے لگانے پر ایم کیوایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنےسےمتعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی. کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی. الیکشن کمیشن کاکہناتھا کہ اقبال ہزاروی سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئےجس پر درخواست خارج کی گئی ہے.

مزیدخبریں