خیبرپی کے میں زلزلہ، بٹگرام میں بھگدڑ سے 54 طلباءزخمی، 3کی حالت تشویشناک

 خیبر پی کے کے ضلع بٹگرام میں زلزلے کے باعث بھگڈر مچ جانے سے 54 طلباء معمولی زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صبح خیبر پی کے کے مختلف اضلاع میں 4.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم بٹگرام میں ایک سکول کی تیسری منزل پر پڑھائی میں مصروف طلباءمیں بھگڈر مچ گئی۔ بھگڈر اور افراتفری کے نتیجے میں 54 بچے معمولی زخمی ہوگئے، جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے مطابق 3 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں ضرورت پڑنے پر پشاور منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...