مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل میں جرمنی سے آبدوزوں کی خریدری میں مبینہ کرپشن کے الزام میں پر سابق وزیر اور سیاسی مشیر کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایلیزز سینڈبرگ 2003 میں سائنس کے وزیر اور رامی طیب توانائی کے وزیر کے مشیر تھے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایک رکن پارلیمنٹ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے سابق چیف افسر سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق جرمنی سے 3 آبدوزوں کی خریداری پر رواں سال جولائی میں دستخط ہوئے تھے جسے کرپشن شکایات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔