لندن (اے پی پی)برطانیہ میں 2700میل طویل ساحلی پٹی پر فٹ پاتھ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ دنیا میں یہ سب سے بڑا اور طویل فٹ پاتھ ہوگا جو2020تک مکمل کرلیا جائیگا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فٹ پاتھ کا بڑا حصہ پہلے ہی کھولا جاچکا ہے جبکہ کئی دیگر علاقوں میں فٹ پاتھ بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔حکام نے اعتراف کیا کہ برطانیہ کے ایک تہائی ساحلی علاقوں تک پیدل چلنے والوں کی رسائی نہیں ہوتی۔اگلے 3سال میں فٹ پاتھ بنانے کا کام مکمل ہوتے ہی اسی کھول دیا جائیگا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ چہل قدمی کرتے ہوئے بھی ساحلوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔اگر کوئی تیز چلنے والا شخص دن میں 21میل چلے گا تو اسے 2700میل لمبی فٹ پاتھ چلنے میں 128دن یا 4ماہ لگیں گے۔