کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ سندھ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدسہیل قریشی نے برمامیں روہنگیا(ارکانی) مسلمانوں کے بہیمانہ وسفاکانہ قتل عام پر شدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سابقہ صدر جنرل(ر) پرویز مشرف اگرآج برسراقتدارہوتے تو روہنگیا کے مسلمانوں پر اس طرح ظلم نہ ہونے دیتے،اسلامی جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جرا¿ت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبرونگ رابطہ کمیٹی کے عہدےداران سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ادیب خان، شبیر قریشی ، افتخار انصاری ، ہارون قریشی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مشرف آج برسراقتدارہوتے تو روہنگیاکے مسلمانوں پر ظلم نہ ہونے دیتے، سہیل قریشی
Sep 05, 2017